پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے: مسعود خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی سفارت کاری کا عروج ہے، پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے۔
دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ جنگ ختم ہونے سے دنیا کی معیشت میں استحکام آئے گا، پاکستان اورقوم خراج تحسین کی مستحق ہے، پاکستان کوایک کامیابی یہ حاصل ہوئی کہ امریکا،ایران کی سیریس قیادت مذاکرات کیلئے آمادہ ہوئی۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستان نے جو کیا ہے یہ کوئی آسان کام نہیں، امید کرنی چاہئے کہ اسلام آباد سٹی آف پیس میں یہ امن معاہدہ ہو، ہم نے ایران کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات نبھائے ہیں، پاکستان کو دنیا میں اعتماد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری کاعروج ہے، پاکستان آئندہ بھی ترقی کرے گا، پاکستان کو اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کیلئے شمال وجنوب سے کئی دروازے کھلے، آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہےکچھ سالوں بعداسے 10بڑی معیشتوں میں شامل ہونا چاہئے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان
امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے: مسعود خان
ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
امن کی خوشبو: محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
پاکستان نے دیرینہ مثبت روایت برقرار رکھتے سفارتی کوششیں انجام دیں، رضوان سعید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر