صدر شی کی تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل میں چین کی قوت مزید آگے بڑھانے پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کی اہم سٹریٹجک ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے اور تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے شعبوں میں چین کی قوت مزید آگے بڑھانے کے لئے نئی خدمات انجام دینے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار شنگھائی جیاؤ تونگ یونیورسٹی، شی آن جیاؤ تونگ یونیورسٹی، ساؤتھ ویسٹ جیاؤ تونگ یونیورسٹی اور بیجنگ جیاؤ تونگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے نام ایک جوابی خط میں کیا۔
خط میں صدر شی نے اس بات کا ذکر کیا کہ یہ چاروں یونیورسٹیاں اپنی مشترکہ بنیادوں سے جڑی ہوئی ہیں اور رواں سال مشترکہ طور پر اپنی 130 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ انہوں نے ان چاروں یونیورسٹیوں کے تمام اساتذہ، طلبہ اور سابق طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔
شی نے خود مختار سائنسی و تکنیکی اختراع اور باصلاحیت افرادی قوت کی تربیت کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور صنعتوں، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دے کر مزید پیش رفت حاصل کرنے کی تاکید کی۔



  تازہ ترین   
سعودی پرحملے قابلِ مذمت، ایران تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہا: کورکمانڈرز کانفرنس
پاکستان کی مشرقی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت
آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی: ٹرمپ
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایک کروڑ 40لاکھ ایرانی وطن پر جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایران کو ایک رات میں تباہ کردیں گے، شاید وہ رات آج ہو: ٹرمپ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر