وزیر اعلیٰ نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر کی جلد تکمیل کا ہدف مقرر کر دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کاگزشتہ روز ورچوئل دورہ کیا،اس دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا ڈیجیٹل ٹور کیا اورہسپتال کے مختلف شعبوں،مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میمو گرافی سوئٹ، سی ٹی سکین روم کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر، سیمینار ،مریضوں کیلئے قائم سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی جلد از جلد تکمیل کا ہدف مقرر کرتے ہوئے تین شفٹوں میں تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء این ایس آئی سی ٹی اینڈ آر کیلئے 219 اسامیاں مشتہرکر دی گئیں جس کے بعد 32امیدوار منتخب ہوگئے جبکہ 415 اسامیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ،اس حوالے سے اگلے ہفتے اشتہار دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کے ڈین،ڈائریکٹراور دیگر اسامیوں پر بہترین پروفیشنلزکو تعینات کرنے کا حکم دیاہے۔



  تازہ ترین   
سعودی پرحملے قابلِ مذمت، ایران تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہا: کورکمانڈرز کانفرنس
پاکستان کی مشرقی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت
آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی: ٹرمپ
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایک کروڑ 40لاکھ ایرانی وطن پر جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایران کو ایک رات میں تباہ کردیں گے، شاید وہ رات آج ہو: ٹرمپ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر