پنجاب میں اشیائے خور ونوش کی قیمتیں کنٹرول : عظمیٰ بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر فی الحال کوئی خاص منفی اثر نہیں پڑا ۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود پرائس کنٹرول کے معاملات کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں ،محکمہ پرائس کنٹرول اور پیرا کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ بازاروں میں اشیائے خور ونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جا سکے ۔عظمیٰ بخاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں حکومت کی جانب سے شروع ریلیف پیکجز کے ثمرات نچلی سطح تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں کیونکہ مریم نواز عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مہنگائی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی اشیاء مناسب داموں فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی پرحملے قابلِ مذمت، ایران تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہا: کورکمانڈرز کانفرنس
پاکستان کی مشرقی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت
آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی: ٹرمپ
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایک کروڑ 40لاکھ ایرانی وطن پر جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایران کو ایک رات میں تباہ کردیں گے، شاید وہ رات آج ہو: ٹرمپ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر