معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد کردیں اور واضح کیا کہ منی بجٹ آئے گا نہ سالانہ بجٹ قبل از وقت پیش ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے معاشی ٹیم نے ٹیکس تجاویز پیش کیں جنہیں وزیراعظم نے مسترد کر دیا اور کہا کہ فی الحال کوئی نیا ٹیکس بھی نہیں لگے گا ،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر توجہ رکھی جائے۔وزیراعظم نے مئی کے آخری ہفتے میں بجٹ پیش کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی اور معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ جون سے پہلے نہ ٹیکس اور نہ ہی منی بجٹ لایا جائے۔وزیراعظم نے منی بجٹ کے ذریعے مختلف ٹیکس کی تجاویز مسترد کردیں، مشرق وسطی کی کشیدگی کے باعث ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈی میں نرخوں سے عوام پریشان ہیں، مزید ٹیکس نہیں لگے گا، کشیدہ صورتحال میں آئی ایم ایف کو ریلیف کیلئے منایا جائے۔معاشی ٹیم کو آئندہ بجٹ میں ریلیف اقدامات کیے جانے کی بھی ہدایت کی، آئندہ بجٹ کی ترجیحات حالات کے مطابق تبدیل کیے جانے کی تجاویز ہیں، آئندہ بجٹ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی پرحملے قابلِ مذمت، ایران تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہا: کورکمانڈرز کانفرنس
پاکستان کی مشرقی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت
آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی: ٹرمپ
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایک کروڑ 40لاکھ ایرانی وطن پر جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایران کو ایک رات میں تباہ کردیں گے، شاید وہ رات آج ہو: ٹرمپ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر