بھارت :انتخابی دھاندلی کیخلاف ہنگامے ،عدالتی افسر یر غمال

کولکتہ (نیشنل ٹائمز) انتخابی دھاندلی اور مودی کی ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں،بی جے پی کی ووٹر لسٹ میں ہیراپھیری، جعل سازی اور منظم دھاندلی کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل بھارتی عوام نے دھاندلی کیلئے مودی کے آلہ کارعدالتی عملے کو بھی گھیرے میں لے لیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں پر کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ ضلع مالدہ میں بھارت کے عوام نے دفاتر کا گھیرائو کرکے 7 عدالتی افسروں کو کئی گھنٹوں تک یرغمال رکھا ، مغربی بنگال کے عوام انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں سے نام نکالے جانے کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل شدید احتجاج اور توڑ پھوڑ اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام مودی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو پہچان چکے ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ٰاور ترنمول کانگریس کی سربراہی ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست کو تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ،ممتا بنر جی نے ضلع دیناج پورمیں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال اور ریاست بہارکے بعض حصے لیکر ایک الگ ریاست تشکیل دینا چاہتی ہے لیکن وہ ایسا اسی وقت کرسکتی ہے جب وہ مغربی بنگال میں اقتدار میں آئے لہذاہمیں اس مرتبہ بھی اسے ہرانا ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر