افغانستان:شدید بارشیں ،زلزلہ 38افراد ہلاک ،52زخمی

کابل (نیشنل ٹائمز) افغانستان میں شدید بارشوں اور زلزلے کے باعث کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گزشتہ روز افغانستان میں بارش، سیلاب، زمین کھسکنے اور بجلی گرنے کے حادثات میں 24افراد ہلاک اور 48زخمی ہوئے۔افغان صوبہ غزنی میں 3بچے سیلاب میں ڈوب گئے ، قندھار میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین افراد ہلاک ہوئے ۔ دوسری جانب افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں جمعہ کی رات5اعشاریہ 8شدت کا زلزلہ آیا جس میں 12 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ ہلاک شدگان میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شامل تھے ، خاندان کا ایک دو سالہ بچہ واحد زندہ بچا ۔ افغان حکام کے مطابق کابل، پنجشیر، لوگر، ننگرہار، لغمان اور نورستان میں پانچ مکانات مکمل طور پر اور 33 جزوی طور پر تباہ ہوئے ، جس سے 40 خاندان متاثر ہوئے ۔ زلزلے کا جھٹکا ملک کے کئی حصوں میں محسوس کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر