چین میں چھنگ منگ تعطیلات کے دوران ریلوے کے ذریعے 9 کروڑ سے زائد سفری دوروں کی توقع

بیجنگ (شِنہوا) چین میں چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات کے دوران جمعہ سے منگل تک ریلوے کے ذریعے تقریباً 9 کروڑ 5 لاکھ مسافر دوروں کا امکان ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے 5 روزہ سفری رش کے دوران روزانہ اوسطاً ایک کروڑ 81 لاکھ سفری دوروں کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ ہفتہ کے روز سفر عروج پر پہنچنے اور ایک ہی دن میں 2 کروڑ 12 لاکھ سفری دوروں کا امکان ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق اس سال چھنگ منگ تعطیلات کے دوران رشتہ داروں سے ملاقاتوں، آباؤ اجداد کی قبروں پر حاضری، بہار کی سیر و تفریح اور سیاحت کے لئے مسافروں کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مسافروں کے اس بہاؤ میں زیادہ تر درمیانے اور مختصر فاصلے کے سفر شامل ہیں جبکہ سیاحت سے متعلقہ سفر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
چھنگ منگ تہوار اس سال 5 اپریل کو منایا جا رہا ہے۔ یہ چین کا ایک روایتی تہوار ہے جس میں لوگ اپنے مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور آباؤ اجداد کو یاد کرتے ہیں۔ یہ تعطیلات لوگوں کو گھروں سے باہر کی سرگرمیوں اور سیر و سیاحت کے لئے ایک مختصر وقفہ بھی فراہم کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر