امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکی فوج کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا ایرانی حکومت کی تبدیلی چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے۔ایران کی جانب سے امریکی جنگی طیارہ مار گرائے جانے اور اس کے پائلٹ کے لاپتہ ہونے کے بعد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ معاملہ حکومت تبدیلی سے کیا کوئی ہمارا پائلٹ ڈھونڈھ سکتا ہے تک پہنچ گیا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو خود کو مسلسل کامیاب قرار دے رہا تھا، اب ایسی صورتحال میں پہنچ چکا ہے جہاں اسے اپنے ہی پائلٹس کی تلاش کیلئے مدد کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز میں بڑے بڑے دعوے کیے گئے، جن میں حکومت کی تبدیلی جیسے اہداف شامل تھے، لیکن اب زمینی حقیقت مختلف نظر آ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
پاکستان اور افغانستان میں امن بات چیت مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے: چین
امریکا ایران میں رجیم چینج چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف
ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی
امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر