والد کے قاتل کو عمر قید بھی کم، کیس کا فیصلہ پاکستان کو ہلا کر رکھ دیگا : سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں باپ کو قتل کرنے والے ملزم محمد صفدر کی سزا معافی کے کیس کی سماعت کے دوران مجرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل 14 سال سے قید میں ہے ۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا باپ کو مارنے والے کو 24 سال قید بھی کم ہے ۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا قصاص یا دیت کے تحت معافی ممکن ہے مگر ایسے کیسز کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا اس کیس میں فیصلہ دے کر کوئی راستہ نکالنا ہوگا اور اس طرح کے کیسز کے حل کے لیے اہم فیصلہ دینا چاہیے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مزید کہا والد کو مارنے والے کو کم از کم کلین چٹ تو نہیں ملنی چاہیے ۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہم 8 اپریل کو اس پر کوئی فیصلہ دیں گے ، ایسا فیصلہ جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے سیشن عدالت گجرات کے احاطے میں قتل کیس میں ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔وکیلِ صفائی نے دلائل میں کہا ملزم عمر قید کی سزا پوری کر چکا، ایک سزا کے بعد دوسری سزا نہیں دی جا سکتی، نیلسن منڈیلا رولز کے تحت بھی ملزم ریلیف کا حق دار ہے ۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ زینب قتل کیس کے بعد کسی کو پھانسی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہو گی۔ ملزم اور مدعی دونوں فریق ایک دوسرے کے افراد قتل کر چکے اور ہماری پختون روایات کے مطابق حساب برابر ہو چکا، عدالت کے لیے کیس خاصا پیچیدہ اور کنفیوزنگ ثابت ہوا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر