پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ حکومت نے قیمتوں کو کم رکھنے کوشش کی، غریب عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بننے والی جنگ ختم کرانے کی کوشش کررہی ہے، کچھ لوگ اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے احتجاج کرنا چاہتے ہیں ، یہ لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں، احتجاج تو اسرائیل کے خلاف ہونا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر جنگ جاری رہی تو ہوسکتا ہے کہ اس سے بھی برے حالات کا سامنا کرنا پڑے، ہمیں حالات کا مقابلہ کرنا ہے ایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑنا، دنیا کے مختلف ممالک میں پٹرول ڈیزل دستیاب ہی نہیں ہے۔دوسری جانب کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا، وقتی اور نمائشی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، مستقل اور دیرپا پالیسی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا حکومت کے پاس بحران سے نکلنے کا واضح منصوبہ نہیں، وفاقی حکومت کو فوری طور پرواضح اور جامع معاشی پالیسی پیش کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا اور عوام چیخ پڑے ہیں۔137روپے 24 پیسے کے اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل 184 روپے پچاس پیسےکے اضافے کے بعد 520 روپے 35 پیسے کا ہوگیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر