ایران جنگ کے اثرات پوری دنیا پر ہونگے : اعتزاز احسن

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نیا ورلڈ آرڈر 50 برس تک لاگو ہوگا جس میں امریکا اور اس کے حواری شامل نہیں ہوں گے ،نئے ورلڈ آرڈر میں یہ نہیں ہوگا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ ہوں اور جس کو مرضی اٹھا لوں ۔جس ملک کو مرضی تباہ کر دوں۔وہ شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ایران امریکا جنگ پر مباحثے سے خطاب کر رہے تھے ۔اعتزاز احسن نے کہا ایران اور اسرائیل کی جنگ کے اثرات صرف خلیجی ممالک تک نہیں رہیں گے اس کے اثرات پوری دنیا پر ہوں گے ۔انہوں نے کہا تیل ایسی جنس ہے جس کو ہر ملک نے لینا ہے ۔مستقبل میں تیل کا کلیدی کردار ہے ،اس تیل کی جنگ سے سولر اور ونڈ انرجی سیکٹر کی مانگ بڑھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف جنگ اس کی طرف سے دہشتگردی کیخلاف ہورہی ہے جو ہمارا صحیح موقف ہے ،ہم نے چالیس سال افغانوں کو پناہ دی ،ان کے لیے سکول بنائے اور بے شمار فلاحی کام کیے ۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر