خلیج جنگ:زراعت بھی متاثر،کھاد کی قلت،خوراک مہنگی ہونے کا خطرہ

تہران (نیشنل ٹائمز)خلیج جنگ کے منفی معاشی اثرات کے باعث دنیا بھر میں زراعت بھی متاثر ہونے لگی ہے اور کھادوں کی قلت بڑھ رہی ہے جس سے خوراک مہنگی ہونے کا خطرہ ہے ۔زرعی شعبے کے ماہرین کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ اور پھر آبنائے ہرمز کی بندش کے نتیجے میں خلیج فارس کے راستے بین الاقوامی سطح پر کھادوں کی ترسیل اتنی زیادہ متاثر ہوئی ہے کہ اب اس شعبے کی عالمی تجارت کم از کم 30 فیصد کم ہو چکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکا اسرائیل اور ایران کی جنگ کے اقتصادی، تجارتی اور زرعی شعبوں پر اثرات اب دنیا بھر کے کسانوں کو بھی واضح طور پر محسوس ہونا شروع ہو گئے ہیں، پہلے ایران جنگ شروع ہونے اور پھر خلیج فارس میں ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب تیل اور گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو چکا ہے لیکن اب مختلف ممالک میں زرعی شعبے کو کھادوں کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ویت نام سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بہت سے ترقی پذیر ممالک میں کھادوں کی کمیابی اور نئی ترسیل میں کمی نے کروڑوں کسانوں کی آمدنی اور اقتصادی بقا کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ زرعی شعبے سے منسلک انسانوں کا بین الاقوامی سطح پر یہ وہی طبقہ ہے ، جس کے ایک بڑے حصے کو خاص طور پر غریب اور ترقی پذیر ممالک میں، بڑھتے ہوئے زمینی درجہ حرارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کا پہلے ہی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اب کسانوں کو کھادیں کم یا نہ ملنے کی وجہ سے زرعی پیداوار کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست نتیجہ یہ نکلے گا کہ اشیائے خوراک کی قیمتیں زیادہ ہو جائیں گی اور سبھی معاشروں میں زندہ رہنے کیلئے خوراک کی اب تک کے مقابلے میں کہیں زیادہ قیمتیں عام صارفین ہی کو ادا کرنا پڑیں گی۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل اسکاؤ کے مطابق شمالی نصف کرہ ارض کے انتہائی غریب کسان اپنے لئے کھادوں کی اس ترسیل پر انحصار کرتے ہیں، جو خلیج فارس کے علاقے سے مال بردار بحری جہازوں کے راستے لائی جاتی ہیں۔لیکن ان کسانوں کو آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے کھادوں کی ترسیل میں تعطل ایک ایسے وقت پر برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان کیلئے نئی فصلیں بیجنے کا موسم ابھی شروع ہی ہوا ہے ۔بھارتی پنجاب میں چاول کے کاشتکار 55 سالہ بلدیو سنگھ کاکہناہے کہ کھادوں کی کمی کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ زرعی پیداوار کم رہے گی، کھادوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کسانوں کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور یوں موجودہ سیزن کے اختتام پر عام صارفین کو اشیائے خوراک کی خریداری کیلئے اب تک کے مقابلے میں کہیں زیادہ قیمتیں ادا کرنا پڑیں گی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر