مشرق وسطٰی بحران ،عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ،تیل 2.4فیصد مہنگا

لندن(نیشنل ٹائمز)مشرق وسطٰی بحران کے باعث عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ،برینٹ نارتھ سی کروڈ ایک موقع پر 3 فیصد سے زیادہ چھلانگ لگا کر ایشیائی ٹریڈنگ میں تقریباً 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔۔۔تاہم بعد ازاں 2اعشاریہ 4 فیصد اضافے کیساتھ برینٹ کروڈ 112اعشارہ78ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ102اعشاریہ88ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔حوثی باغیوں کے جنگ میں داخل ہونے اور ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اہم برآمدی ٹرمینل کو تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطٰی میں بحران بڑھنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب یورپی اور امریکی سٹاک میں اضافہ ہوا ۔وال سٹریٹ کے اہم ایکوئٹی انڈیکس میں اضافہ ہوا، یورپی سٹاک بھی بڑھے ، فرینکفرٹ میں صفر اعشاریہ5 فیصد اضافے کے باوجود اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مارچ میں جرمن افراط زر جنوری 2024 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایران کی جانب سے خلیج میں ایلومینیم کے دو بڑے پلانٹس پر حملے کے بعد ایلومینیم کی قیمتیں لندن میٹل ایکسچینج میں تقریباً 6 فیصد تک چڑھ گئیں، جس سے سپلائی میں خلل پڑنے پر خدشات پیدا ہوئے ۔ ایشیا کی معروف سٹاک مارکیٹس مندی پر بند ہوئیں۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ تقریباً 3 فیصد نیچے بند ہوئی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر