بلوچستان : تھانے پر حملہ، فائرنگ، 2 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں تھانے پر حملے اورنامعلوم افراد کی فائرنگ سے2پولیس اہلکار شہید اور 3دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ 11سالہ راہگیرلڑکا جاں بحق ہوگیااورایس ایچ اوسمیت 3 اہلکار اور2شہری زخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ جھل مگسی تھانہ گولڑہ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او میر حسن ،دو پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل نثار احمد 2 شہریوں حضور بخش اورنادرعلی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 11سالہ راہگیرلڑکا فیاض حسین جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے بعدسکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گنداواہ منتقل کیا گیا اورایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو کراچی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دوسری طرف کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکارمحمد نور اور ایوب شہید ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایک ایگل سکواڈ ٹیم پر کیا گیا جو معمول کی گشت پر مامور تھی۔ اچانک فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار نشانہ بنے ، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر