جائیداد میں بیوی کو برابر حصہ کی تجویز غیر شرعی : فضل الرحمن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شادی کے بعد بیوی کو جائیداد میں برابر کا حصہ دینے کی تجویز کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ شریعت اس کی اجازت دیتی ہے نہ ہی قانون، پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ ایران، اسرائیل، امریکا تنازع ، فلسطین اسرائیل کی جنگ کا تسلسل ہے ،سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہ ساری جنگ عرب ممالک کو عبور کر کے ایران تک پہنچائی گئی ہے، اگر ایران کو شکست ہوتی ہے تو پورے خطے پر صیہونی بالادستی قائم ہو جائے گی،جنگ بندی پر پاکستان کی کاوشوں پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان یہی کر سکتا ہے ،پاکستان نے کوشش کی ہے ،ترکیہ،سعودی عرب،مصر کے وزراے خارجہ پاکستان آئے ،پاکستان نے میزبانی کی ہے جو اعزاز کی بات ہے ، انہوں نے کہا کہ اس ایشو پر خطے کے بڑے اسلامی ممالک کی سوچ ایک ہونی چاہئے ، ایک اسلامی بلاک بننا چاہئے ، ا نہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو سیاسی ،باہمی تجارت ،دفاعی حوالے سے ایک معاہدہ کرنا چاہئے ، اسلامی ممالک اکٹھے ہوں،ایک سمت متعین کریں، اسی سے صیہونیت اور اسرائیلی توسیع پسندی کا راستہ روکا جا سکے گا۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر