تیل چوری، تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر 14 سال قید، 3 کروڑ تک جرمانہ : ترمیمی بل قومی اسمبلی پیش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی چوری اور سپلائی لائنوں کی تخریب کاری روکنے کے لیے پاکستان پینل کوڈ میں سخت ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیر کو وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2026\\” میں پٹرولیم پائپ لائنوں میں ٹیمپرنگ پر جرمانے کی حد 30 ملین روپے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔اس قانون کے مطابق چوری شدہ پٹرولیم کی خرید و فروخت یا نقل و حمل میں ملوث افراد کو کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 14 سال تک سخت قید کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور آلات بھی بحق سرکار ضبط کر لیے جائیں گے ۔ اسی طرح پٹرولیم تنصیبات پر سائبر حملے یا ڈیجیٹل مداخلت کو بھی جرم کے دائرے میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ ان جرائم کو ناقابل ضمانت قرار دیتے ہوئے ٹرائل کا اختیار سیشن عدالتوں کو دینے کی تجویز دی گئی۔ الیکٹریسٹی ترمیمی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کردیا گیا۔وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی جگہ الیکٹریسٹی ایکٹ 1910 میں ترمیم کرنے کا بل ایوان میں پیش کیا۔ وفاقی حکومت نے 116 سال پرانے الیکٹریسٹی ایکٹ 1910 میں انتظامی ترامیم لانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس ترمیمی بل کا مقصد بجلی کے شعبے میں انتظامی فیصلوں کو تیز بنانا اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے ۔ الیکٹریسٹی ایکٹ کے سیکشن 32 اور 53 میں جہاں وفاقی حکومت کو اختیارات حاصل تھے وہاں اب \\”متعلقہ ڈویژن\\” کو بااختیار بنایا جا رہا ہے ۔یہ تبدیلی حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے تاکہ بجلی کے معاملات کو چلانے والے متعلقہ محکمے اور ڈویژن خود مختار ہو کر کام کر سکیں اور وفاقی کابینہ یا حکومت پر بوجھ کم کیا جا سکے ۔ یہ ایکٹ منظوری کے فورا ًبعد نافذ العمل ہو جائے گا ۔ وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور مسابقتی مارکیٹ کے قیام کے لیے نیپرا ایکٹ 1997 میں بھی بڑی ترامیم کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں آپریشنل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔وفاقی وزیر طارق فضل کی جانب سے پیش کیے گئے برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنے کا (ترمیمی) ایکٹ 2026 کے مطابق بجلی کے بڑے صارفین اب کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی سے بجلی کا معاہدہ ختم کرنے کے لیے ایک سال کے بجائے صرف دو ماہ قبل نوٹس دینے کے پابند ہوں گے ۔ اس ترمیم سے بجلی کی آزادانہ تجارت اور کاروبار سے کاروبار (بزنس ٹو بزنس) کے درمیان براہ راست لین دین میں آسانی پیدا ہوگی۔ بل میں ڈسٹری بیوشن کمپنی کا نام تبدیل کر کے سپلائر آف لاسٹ ریسورٹ\\” (آخری سہارا فراہم کرنے والا) رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ انتظامی امور میں تیزی لانے کے لیے وفاقی حکومت کے متعدد اختیارات متعلقہ ڈویژن کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کر دی گئی ۔ بحری جہازوں کے خطر ناک مواد کا ماحول دوست انتظام بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ فوجداری قانون ترمیمی بل 2026 بھی پیش کردیا گیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جگہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 میں ترمیم کرنے کا بل فوجداری قانون ترمیمی بل 2026 ایوان میں پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمدر کی ششماہی نگرانی رپورٹ پیش کی گئی۔ وقفہ سوالات میں وزارت صحت کے پانچ سوالات کے جوابات نہ آنے پرسپیکر برہم ہوئے ۔ سپیکر ایاز صادق نے ہدایت کی کہ سیکر ٹری صحت کو میرے دفتر بلائیں کیوں جوابات نہیں دیئے ، وزارت صحت کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں آئے ۔ سپیکر نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طلب کر لیا۔ ایوان میں ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی ودیگر شہدا اور سینیٹر شیری رحمن کی صاحبزادی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔پیپلزپارٹی کی سحر کامران نے آسیہ اندرابی اور ان کے ساتھیوں کی سزا کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کروا دی ۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر