جنگ پھیل رہی ،عالمی معاشی بحران جنم لے سکتا:نجم سیٹھی

لاہور (نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اگر ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جلد کوئی سیاسی تصفیہ نہ ہوا تو یہ تنازع ریڈ سی اور آبنائے ہرمز سے آگے بڑھ کر عالمی معاشی بحران کو جنم دے سکتا ہے ۔دنیانیوزکے پروگرام’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حالیہ بیان کے بعد ایران کے اتحادی متحرک ہو چکے ہیں، حزب اللہ، حوثی اور عراق کے شیعہ گروپس نے ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ حزب اللہ نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو مؤثر انداز میں روکا اور تل ابیب و حیفہ پر ڈرون اور راکٹ حملے بھی کئے۔اسرائیل کا اندازہ تھا کہ حزب اللہ بھرپور مزاحمت نہیں کرے گی جو غلط ثابت ہوا۔حوثیوں نے بھی مزاحمت کا اعلان کیاہے ، اگر ریڈ سی میں بھی حوثیوں کا کنٹرول بڑھ گیا اور آبنائے ہرمز کے ساتھ وہاں سے بھی تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو دنیا کو شدید توانائی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ عراق کے شیعہ گروپس کی حمایت کے بعد ایران کو تین اطراف سے تقویت ملی ، جس سے امریکا اور اسرائیل کی ایران کو کمزور کرنے کی حکمت عملی ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔نجم سیٹھی نے خبردار کیا کہ اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، گیس اور تیل کی قیمتیں اوپر جائیں گی جبکہ سٹاک مارکیٹ بھی شدید دباؤ میں آ سکتی ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے سیاسی طور پر نقصان دہ ہوگا۔ ایران اب آبنائے ہرمز کی سٹریٹجک اہمیت کو مکمل طور پر سمجھ چکا ہے اور کسی صورت اس پر اپنی گرفت کمزور نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہی عالمی تیل کی ترسیل اور پیٹروڈالر نظام کی شہ رگ ہے



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر