عوام توانائی بچت مہم میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں:مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں آج ‘‘ارتھ آور’’منانے کا اعلان کیا ہے ۔ پنجاب بھر میں رات ساڑھے 8سے ساڑھے 9بجے تک غیرضروری روشنیاں گل کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے ارتھ آور منانے کی اپیل کی اورانکی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب صوبہ بھر میں ارتھ آور مہم کی مانیٹرنگ کرینگی۔ ارتھ آور منانے کی مہم میں اشتراک کار کیلئے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ عوام توانائی کی بچت کی مہم میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں۔ نوجوان بھی دنیا بھر میں توانائی کے تحفظ کی کمپین کا حصہ بنیں۔ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اجتماعی کاوش ضروری ہے ۔ ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے محفوظ استعمال کا عوامی شعور بیدار کرنا ہے ۔ ماحول کو ترجیحات میں شامل کرنے کے لئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھیٹر کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب میں تھیٹرکے فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ حکومت تھیٹر کی بحالی، فنکاروں کی فلاح و بہبوداور مالی تحفظ فراہم کررہی ہے ۔ سال 2026 کا مرکزی موضوعTheatre and a Culture of Peaceہے ، جو امن کے فروغ میں تھیٹر کے کردار پر زور دیتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے تمام تھیٹر آرٹسٹوں اور شائقین کو تھیٹر کے عالمی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ مستحق اور ضرورت مند فنکاروں کے لیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈکا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔جس سے 1,831 فنکاروں کو اہل قرار دے کر مالی معاونت فراہم کریں گے ۔تھیٹر صرف تفریح نہیں بلکہ معاشرے کا آئینہ ہے ۔ تھیٹر معاشرتی اصلاح اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تھیٹر انسانیت کو خود سے ملوانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔سٹیج ایک ایسی دنیا ہے جہاں تخیل حقیقت بن کر سامنے آتا ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر