تہران (نیشنل ٹائمز)تہران سٹی کونسل کے کلچرل ہیریٹیج کمیٹی کے سربراہ احمد علوی نے بتایا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران کم از کم 120 میوزیم، تاریخی عمارتوں اور ثقافتی مقامات کو شدید نقصان پہنچا۔۔۔
ان میں یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل گلستان پیلس، سعدآباد پیلس، ماربل پیلس اور تیمورتاش ہاؤس (جسے وار میوزیم بھی کہا جاتا ہے ) شامل ہیں۔ علوی نے کہا کہ یہ حملے ملک کے مختلف صوبوں میں ثقافتی ورثے کو نشانہ بنا کر ڈھانچوں کو بری طرح نقصان پہنچا چکے ہیں۔
ایران پر حملوں میں 120 ثقافتی اور تاریخی مقامات تباہ



