کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کانیا قرض ملنے کا امکان ہے ،رقم توانائی کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق منصوبے میں ایشین انفراسٹرکچر بینک اوراسلامی ترقیاتی بینک بھی مالی معاونت فراہم کرینگے ،عالمی بینک نے پاکستان میں بلوں کی کم وصولی،سسٹم نقصانات اور ٹرانسمیشن رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کی ہے ۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کا پاورسیکٹربجلی چوری سمیت بڑے مسائل کا شکارہے ،پاورسیکٹر کے منصوبے کی مجموعی مالیت تقریبا 70 کروڑڈالرہے ،مٹیاری سے رحیم یارخان تک 500 کے وی کی بڑی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کامنصوبہ شامل ہے ،مجوزہ منصوبہ 2026 سے 2035 پرمحیط 10 سال کے پروگرام کا حصہ ہے ،بجلی کے نظام میں بہتری،بیٹری سٹوریج اورنئی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا حصہ ہے ،این ٹی ڈی سی میں اصلاحات کے لیے تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی۔دستاویز کے مطابق منصوبے کامقصد پاکستان میں بجلی کا نظام مضبوط اور مستحکم بنانا ہے ۔عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی فراہمی زیادہ قابل اعتماد بنانے اور نجی شعبے کی شمولیت کے فروغ، توانائی کے اداروں میں گورننس بہتر بنانے پر زور دیا۔
پاکستان کو عالمی بینک سے 10ارب 70کروڑ کا قرض ملنے کا امکان



