دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے، ہماری فوج نے بہترین کام کیا، ایران ڈیل چاہتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گا، صدر منتخب نہ ہوتا تو امریکا اب تک ختم ہو چکا ہوتا، آج رات ہم مشرق وسطیٰ کو خطرے سے دور کرنے کے قریب ہیں، ایران کی نیو کلیئر صلاحیت کو ختم کردیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے تحفظ کیلئے تاریخی اقدام کیا، اب ایران مشرق وسطیٰ میں کسی کو ہراساں نہیں کرسکتا، ایران کی جانب سے نیو کلیئر بلیک میلنگ کو ختم کردیا، ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کر رہے ہیں، وعدہ کرتا ہوں ایران اب کبھی بھی بحری جہاز نہیں بنا سکے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے اتحادیوں کے تحفظ کے لئے بڑا اقدام کیا، انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ ختم نہ کرتا تو آج اس کے پاس ایٹم بم ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ ایران 47 سال سے مشرق وسطیٰ میں سب کو ہراساں کر رہا تھا۔ایران کے نئے سپریم لیڈر سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا اگر وہ زندہ بھی ہیں تو بری حالت میں ہوں گے، ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات ہوں گے لیکن آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گا۔پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے دوران 9 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ رکوا کر میں نے 30 سے 50 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کو امریکا سے نکالا، ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں دنیا کے بدترین افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ موجودہ حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف رکھتی ہے جو امریکا میں جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر