شی جن پھنگ کی زیر صدارت سی پی سی قیادت کا اجلاس، مقامی پارٹی کمیٹیوں کے امور سے متعلق ضوابط کا جائزہ

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے جمعہ کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں مقامی پارٹی کمیٹیوں کے امور سے متعلق نئے ضوابط پر غور کیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی پارٹی کمیٹیاں کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اختیار اور مرکزی و متحدہ قیادت کو مضبوطی سے قائم رکھیں۔
اجلاس میں زور دیا گیا کہ مقامی پارٹی کمیٹیوں کے لئے جہاں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر دیانت داری سے عملدرآمد لازم ہے، وہیں انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مقامی حالات و ضروریات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے اور اپنے کام میں پہل اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا چاہیے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی پارٹی کمیٹیاں ترقی کے حصول اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں اور عملی اقدامات کریں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ مقامی پارٹی کمیٹیاں مستحکم کوششوں کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیں، عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں اور قومی سلامتی اور مجموعی سماجی استحکام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ مقامی پارٹی کمیٹیوں کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے درست فہم پیدا کرنا چاہیے اور محنت کے ذریعے عوام کو فوائد پہنچانے کے عزم پر قائم رہنا چاہیے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ فیصلہ سازی کے اصولوں کو بہتر بنایا جائے اور نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کیا جائے۔
اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر