والد تو پھر والد ہوتا ہے

تحریر: عابد حسین قریشی

آج میرے والد مرحوم کی برسی ہے۔ ہر والد اپنی اولاد کا ہیرو ہوتا ہے۔ اولاد کو اس بات کا ادراک اکثر باپ کے چلے جانے کے بعد ہوتا ہے، کہ انکا والد انکے لئے کیا تھا، بلکہ کیا نہیں تھا۔

باپ اپنی اولاد کے لئے شجر سایہ دار تو ہوتا ہی ہے، مگر اسکے ساتھ وہ ایک بہترین دوست، غمگسار، ساتھی، ہمہ وقت ایک چوکس نگہبان، اولاد کی خاطر اپنی خوشیاں قربان کرنے والا، مشکلات و مصائب سے تن تنہا نبرد آزما مجاہد، ایک ان تھک محنت کش، ایک مخلص صلاح کار، اور اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کی خاطر تپش زمانہ میں باد نسیم کا جاں فزا جھونکا ہوتا ہے۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے، کہ ہمارے بچپن میں جب بھی کبھی گھر میری والدہ مرحومہ کی میرے والد کے ساتھ کسی بات پر نوک جھونک ہوتی، تو میرے والد مرحوم نے پورے تیقن اور اعتماد سے کہنا کہ بہت جلد اچھے حالات آجائیں گے۔ اس وقت یہ جملہ ہماری سمجھ میں نہیں آتا تھا۔ اور پھر جب اچھے حالات آئے تو والد صاحب کو دیکھنے کے لئے بہت کم مہلت ملی۔ وہ 28 ماچ 1989 کو 56 سال کی عمر میں ہمیں داغ مفارقت دے گئے۔

مگر انکے ساتھ گزرا وقت اور انکی خوش مزاجی اور میرے لئے سنہری خواب، یہ سب دل و دماغ کے نہاں خانوں میں پوری طرح تازہ ہیں۔ شاید ہی کوئی دن گزشتہ 37 سالوں میں گزرا ہو، جب انہیں اپنی دعاؤں میں یاد نہ کیا ہو۔ سروس میں آنے کے پہلے سات سال تو وہ زندہ رہے۔ یہ بات باعث اطمینان رہی، کہ اپنی پیشین گوئی کا جزوی حصہ وہ دیکھ سکے کہ اس وقت دوسرے بھائی ابھی اپنے کیریئر بنانے کی تگ و دو میں تھے۔

میں جس ضلع میں بھی سیشن جج رہا، چشم تصور میں اپنے والد کو اپنے ساتھ وہاں موجود پاتا رہا اور یہ گمان کرتا کہ وہ یہیں کہیں سیشن ہاوس کے لان میں گھوم رہے ہیں اور اچھے حالات والی پیشن گوئی پر شاداں و فرحاں ہیں۔

والد کی یاد ایک ایسی کیفیت ہے، کہ اسے الفاظ میں نہ پرویا جا سکتا ہے، نہ بیان کیا جا سکتا ہے۔ بس محسوس کیا جا سکتا ہے، وہ بھی نمناک آنکھوں سے، اور لب پر دعاؤں سے۔ اللہ تعالٰی میرے والد مرحوم سمیت جن دوستوں کے والد وفات پاچکے انکو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ اور جن کے زندہ ہیں، ان سے التماس ہے، اس موقع کو غنیمت جانیں، کہ زندگی میں ہی انکی خدمت کر لیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر