مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر، تنازع کے سفارتی حل کے خواہاں : پاکستان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے ہمیشہ مثبت اور فعال کردار ادا کرتا رہا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ پاکستان کشیدگی کم کرنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش کے ذریعے تنازع کے پرامن حل کا خواہاں ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں سفارتی سطح پر اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف مختلف ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ ایران کے صدر کے ساتھ بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ناروے ، سعودی عرب اور آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی روابط استوار کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے لبنان، مصر اور بنگلہ دیش کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے جبکہ نائب وزیراعظم بھی سفارتی محاذ پر متحرک ہیں اور خطے کے ممالک کے ساتھ مسلسل رابطوں میں مصروف ہیں۔ترجمان نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کو سیل کرنا گہری تشویش کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے لئے اپنے اچھے دفاتر کی پیشکش کر رہا ہے جنہیں متعلقہ فریقین ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ مذاکرات کے وقت اور مقام کی تفصیلات حتمی ہونے کے بعد ہی شیئر کی جائیں گی اور غیر مصدقہ خبروں پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصبوں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جبکہ وزیراعظم نے ایران کے صدر سے بھی رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر