اسلام آباد میں روٹی 5 روپے مہنگی، سادہ 20، نان 30 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عیدالفطر کی تعطیلات میں روٹی اورسادہ نان کی قیمتوں میں دیدہ دلیری سے من مانا اضافہ کردیا گیا، شہر اقتدار میں مہنگا ئی عروج پر پہنچ گئی ، شہر کے مختلف سیکٹرز میں تند وروں اور ہوٹلزنے روٹی ، سادہ نان اور کلچہ کی قیمت میں از خود پانچ روپے اضافہ کر دیا۔ سادہ روٹی بیس کے بجائے پچیس ، سادہ نان تیس روپے میں فروخت کیاجارہا ہے، عید کے ایام میں روٹی من مانے ریٹس پر فروخت کی جاتی رہی ،اس سلسلے میں تندوروں اور ہوٹل مالکان سے بات کی جائے تو جواب دیا جاتا ہے کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمت کتنی بڑھ گئی ہے اس پر تو کوئی بات نہیں کرتا، مہنگی روٹی پر شور کیا جا تا ہے۔شہر میں سبزیوں ، پھلوں سمیت تمام اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، شیور مرغی کا گوشت 700 روپے کلو جبکہ بڑا گوشت 1600روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے ، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت آن لائن ٹیکسی سروس کے کرایے بھی بڑھا دیئے گئے ہیں ، مہنگا ئی کے باعث تمام بنیادی اشیائے ضررویہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوگئیں ، ڈھابے اور چھپر ہوٹل پر چائے کا کپ اسی روپے اور دودھ پتی ایک سو روپے کا کپ دیاجارہا ہے ، دال سبزی کے ساتھ ایک وقت کا کھانا اب کم وبیش ڈھا ئی سو روپے سے کم نہیں اوراس کے ساتھ چائے کا کپ شامل کیاجائے تو پھر ساڑھے تین سو روپے میں ایک وقت کا کھانا سفید پوش طبقہ کی برداشت سے باہر ہو چکا ہے ۔ شہریوں نے اسلام آبا د انتظامیہ و دیگر متعلقہ حکام سے گرانفروشوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر