عدم پیشی، وزیراعلیٰ پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔ این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ادھر وفاقی آئینی عدالت میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فورس بنانے سے متعلق دائر درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شواہد پیش کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی بیانات پر عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔ اگر فورس سے متعلق ٹھوس شواہد یا نوٹیفکیشن موجود ہے تو پیش کیا جائے ۔ درخواست گزار ظہیر احمد کے وکیل نے مزید شواہد جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر