لاہور(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا ہے ، وہ لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے آئی تھیں اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل



