کاشتکارروایتی طریقے چھوڑ کر جدید مشینری کا ا ستعمال کریں:مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کر رہے ہیں۔ایگری کلچر میکانائزیشن سے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ کاشتکار کو زراعت کے روایتی اور فرسودہ طریقے چھوڑ کر جدید مشینری کا استعمال شروع کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کاشتکاروں کی گرین ٹریکٹر،ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہار ویسٹر،سپر سیڈر اور جدید زرعی مشینری سے معاونت کی جا رہی ہے ۔ صرف 2سال میں کاشتکاروں میں ریکارڈ 30 ہزار ٹریکٹر تقسیم کئے گئے ۔20ہزار سے زائد گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو مل گئے جبکہ مزید 10ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔مریم نواز کا صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر استوار کرنے کیلئے سی ایم ہائی ٹیک میکا نائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر دیئے جا رہے ہیں۔کاشتکار میکا نائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت ہائی پاور ٹریکٹر اور دیگر مشینری بھی حاصل کرسکیں گے ۔سی ایم ہائی ٹیک میکا نائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں اور سروس پروائڈرز کیلئے 30ارب روپے قرض دیا جا رہا ہے ۔کاشتکاروں کو 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی مل گئے ۔ پنجاب میں5 ہزارسپر سیڈر کے استعمال سے گند م کی بوائی کے عمل میں آسانی ا ور بہتری آرہی ہے ۔رائس سپر سیڈر کے استعمال سے سموگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر