ٹانک:سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ٹانک(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں محکمہ انسداددہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیرہ ریجن نے معتبر انٹیلی جنس معلومات پر تھانہ گومل کی حدود شیخ اوتار میں اہم کارروائی کی جس کا مقصد علاقے میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا فوری خاتمہ اورعوام کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی اور فائرنگ کا تبادلہ 40 منٹ تک جاری رہا ، فائرنگ تھم جانے پر سرچ آپریشن میں ٹی ٹی پی مشتاق گروپ کے دوانتہائی مطلوب دہشتگرد امداد اللہ اورتوقیر ہلاک پائے گئے ، ہلاک دہشتگردوں سے دو کلاشنکوفیں، 6 میگزین، کارتوس اور2 بینڈولیئرز برآمد ہوئے ۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد امداد اللہ اور توقیر،گرہ اسلم آئی ای ڈی حملے جس میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ، سمیت گورنمنٹ گرلز مڈل سکول روڑی میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور کنوڑی پتن میں پولیس وین کو حملے میں اڑانے میں ملوث تھے جہاں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے ۔ ہلاک دہشتگرد اسکے علاوہ ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس موبائل اور ٹانک روڈ پر ججز کانوائے پر حملوں سمیت ہیڈ کانسٹیبل عزیز کی ٹارگٹ کلنگ اور کانسٹیبل ریحان کے اغوا اورشہادت میں بھی ملوث تھے ۔آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سپیشل ویپنز اینڈ سٹرائیک ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ ہمارے جوان عوام کے تحفظ کیلئے ہر وقت چوکس ہیں اور ایسے آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر