ایران کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور کسی بھی ممکنہ سمجھوتے کو مسترد کرنے کا اعلان

تہران (شِنہوا) ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہہ امریکی حکومت کے ساتھ کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کے مرکزی فوجی کمانڈ، خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے بدھ کے روز یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کے جواب میں کہی کہ تہران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور جنگ ختم کرنے کے لئے معاہدہ چاہتا ہے۔
ذوالفقاری نے کہا کہ امریکہ جو عالمی سپر پاور ہونے کا دعویدار ہے، اگر خود کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے کے قابل ہوتا تو وہ اب تک ایسا کر چکا ہوتا۔
انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنی شکست کو “معاہدے” کا رنگ دے کر چھپانے کی کوشش بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جس “تزویراتی طاقت” پر فخر کیا کرتا تھا وہ اب “تزویراتی شکست” میں بدل چکی ہے۔
ذوالفقاری نے کہا کہ امریکہ اپنی اندرونی خلفشار کی وجہ سے خود ہی سے مذاکرات کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ نہ تو مغربی ایشیا میں سرمایہ کاری کر سکے گا اور نہ ہی توانائی اور تیل کی قیمتوں کو سابقہ سطح پر واپس دیکھ سکے گا، جب تک کہ وہ یہ نہیں سمجھ لیتا کہ اس خطے کا استحکام ایرانی مسلح افواج کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیا حالات ماضی کی طرح معمول پر آسکتے ہیں یا نہیں، اس کا دارومدار ایران کی مرضی پر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمول کے حالات صرف اسی صورت میں بحال ہوں گے جب امریکہ اپنے ذہن سے ایرانی قوم کے خلاف اقدامات کا خیال مکمل طور پر نکال دے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر