ڈار ، اماراتی نائب وزیراعظم کا رابطہ، برطانوی، چینی سفرا کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فوری کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسائل کے پائیدار حل کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔انہوں نے حالیہ واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جن میں تین پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دریں اثنا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور بامعنی مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔انہوں نے جاری تنازع کے جلد از جلد حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بھی ملاقات کی ، فریقین نے خطے کی مجموعی صورتحال، بدلتی ہوئی علاقائی پیش رفت اور وسیع تر عالمی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے کہا پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے قیام کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے ، ملاقات میں سکیورٹی، اقتصادی روابط اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر