راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری ٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی، کانفرنس روم میں ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی ۔ گزشتہ روز وکلاء اور اہلخانہ کو ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ ملی جبکہ بشریٰ بی بی کو ملنے کوئی نہ آیا ، تاہم گھر سے ان کیلئے بھیجا گیا سامان جیل حکام نے وصول کر لیا ، سامان میں فروٹ، انناس، پپیتا ، گرمیوں کے کپڑے شامل تھے ۔سامان فوکل پرسن رائے سلمان کھرل لیکر اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔
عمران خان اوربشریٰ بی بی کی 35 منٹ تک ملاقات



