عیدالفطر پر پاکستان میں خوشیوں کی بہار، عبادات، ملاقاتیں اور روایتی کھانوں کی رونق

اسلام آباد (شِنہوا) اپنے رائل بلیو رنگ کے خوبصورت لباس کی آستینیں درست کرتے ہوئے 12 سالہ ایزل حمید نے بتایا کہ وہ عید کے پہلے دن سب سے پہلے جاگ گئی تھی۔ اس لئے نہیں کہ مجھے اٹھنا تھا، بلکہ اس لئے کہ میں عید کے لئے بہت زیادہ پرجوش تھی، نیند ہی نہیں آئی۔
ایزل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا پرس عیدی سے بھرا ہوا ہے جو مجھے والدین، دادا، دادی اور چچا سے ملی۔ میں گڑیا کا گھر اور کھلونے خریدنے جا رہی ہوں۔ میں بہت خوش ہوں۔
اپنے شام کے منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے اس نے کہا کہ وہ اپنے خاندان اور آنے والے رشتہ داروں کے ساتھ تہوار کا کھانا کھائے گی۔
ایزل نے خوشی سے بتایا کہ میں مختلف کھانے بنانے میں اپنی والدہ کی مدد کر رہی ہوں جن میں چکن رائس، مٹن کری، باربی کیو سیخ کباب اور میٹھا شامل ہیں۔
اسلام آباد کی رہائشی اور طالبہ 10 سالہ ثمینہ منظور نے کہا کہ عید کی خوشیاں ایک رات پہلے ہی شروع ہو جاتی ہیں اور تین دن تک جاری رہتی ہیں۔
ثمینہ نے کہا کہ اپنے لباس کے ساتھ میچنگ چوڑیاں، زیورات اور جوتے منتخب کرنا میرے لئے سب سے خاص لمحہ تھا اور پورا ماحول بہت خوشگوار اور جشن جیسا محسوس ہو رہا تھا۔ ثمینہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کا گھر مہمانوں اور طرح طرح کے کھانوں سے بھرا رہا۔
ثمینہ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں مجھے اپنے کزنز، چچا، پھوپھی، دوستوں اور پڑوسیوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے، جہاں ہم گپ شپ کرتے ہیں، خوشیاں بانٹتے ہیں اور مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
پاکستان میں عید الفطر کا بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے اور یہ سال کے خوشگوار مواقع میں سے ایک ہے۔ یہ مقدس مہینے رمضان کے اختتام کی علامت ہے، جو روزے، عبادات اور خود احتسابی کے لئے مخصوص ہوتا ہے۔
چاند رات کی روشنی سے لے کر عید کے دن کی پرسکون شام تک، یہ تہوار ایمان، ثقافت اور خوشی کا حسین امتزاج ہوتا ہے، جسے ملک بھر میں لاکھوں لوگ مل کر مناتے ہیں۔
پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے تھے۔ پولیس ٹیمیں ملک بھر میں تعینات تھیں تاکہ عوامی مقامات، خصوصاً بازاروں اور پارکوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
راولپنڈی کے رہائشی اور سرکاری افسر ریحان وزیر نے کہا کہ عید صرف خوشیاں منانے کا نام نہیں بلکہ ضرورت مندوں کی مدد، خوشیاں بانٹنے، معاف کرنے اور رشتے دوبارہ جوڑنے کا بھی موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں بھی مہربانی، سخاوت اور اتحاد کو برقرار رکھیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں ایک منصفانہ، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ ہم مل کر انصاف، وقار اور پائیدار امن کو فروغ دے سکیں۔ غیر یقینی اور عدم استحکام کے اس دور میں ہماری سب سے بڑی طاقت اتحاد ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر