امریکی کمپنیوں کی چینی منڈی میں ترقی کا خیرمقدم کرتے ہیں، چینی وزیر تجارت

بیجنگ (شِنہوا) چین امریکی کمپنیوں کا اپنی مارکیٹ میں موجودگی بڑھانے اور چین کے ساتھ مل کر خوشحالی حاصل کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے ان خیالات کا اظہار یو ایس-چائنہ بزنس کونسل کی رکن کمپنیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت بورڈ چیئرمین راجیش سبرامانیئم اور صدر شان سٹین کر رہے تھے۔ دونوں فریقین نے چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور چین میں امریکی کمپنیوں کی ترقی سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ نے کہا کہ اگرچہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اختلافات اور تناؤ موجود ہے تاہم ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنا ضروری ہے اور برابری کی سطح پر مکالمے کے ذریعے اختلافات کو مناسب طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
وانگ نے کہا کہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال کے دوران چین کی معاشی ترقی استحکام اور یقین فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مستقل طور پر آگے بڑھائے گا اور اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بناتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر