مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکیج تقسیم کیا :عظمیٰ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مستحقین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر رمضان پیکج تقسیم کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کامیابی سے رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی ہے ، پنجاب حکومت نے امدادی کارڈ کی تقسیم، دسترخوان اور سہولت بازار کے تینوں اہداف حاصل کئے ہیں،لاکھوں مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر امدادی رقم کے کارڈ پہنچائے گئے ، کسی بھی سفید پوش اور مستحق شہری کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا گیا، اربوں روپے کے رمضان پیکیج کی تقسیم کا عمل شفاف طریقے سے سر انجام پایا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں شہریوں نے مریم کے دسترخوانوں سے روزے افطار کئے، یہ ہے مریم نواز کا پنجاب بدلتا ہوا پنجاب، صوبے میں آج الحمدللہ نئی مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے وزراء اور افسر وں کو عوام کی خدمت کرنا سکھائی ہے ، پہلی حکومتوں کو عوام ڈھونڈتے تھے ، اب حکومت اور حکومتی وسائل خود چل کر لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں، یہ ہے اصل تبدیلی اور یہ ہے اصل انقلاب۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر