ایران جنگ میں امریکا کو کچھ نہیں ملا:مشاہد حسین سید

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کو کچھ نہیں ملا ،وہ آبنائے ہرمز کا کوئی راستہ نہیں نکال سکا،ایران کے پاس اور کارڈ بھی ہیں،جنگ سے چین خوش ہے ،وہ سکون میں رہا،دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘ دنیا مہر بخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا یہ جوابھی اعلامیہ آیا ہے یہ امت مسلمہ کا نہیں ہے کیونکہ یہ او آئی سی کا اعلامیہ نہیں،یہ تو دس بارہ سلیٹکڈ ممالک ہیں جن کوبلایا گیا،ان سے یہ اعلامیہ جاری کروایا گیا،عمان اس اجلاس میں شریک نہیں ہوا، اس میں افسوسناک بات یہ ہے کہ جو اٖصل جرم اور مجرم ہے ،جو روٹ کاز ہے، اس کا اس میں ذکر نہیں،وہ امریکا بہادر اور ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت ہے۔وزرائے خارجہ اجلاس میں سچ نہیں بولا گیا، منافقت ہوئی، دہرا معیاراپنایا گیااور اس مشکل وقت میں امن کیلئے کوئی راستہ نہیں دیا گیا،یہ حقیقت ہے کہ امت مسلمہ کے جذبات اور ہیں،سرکاری لوگوں کے جذبات اور ہیں،اس بیس دن کی جنگ میں روس کوفائدہ ہوا ہے ، چین سکون میں رہا، اس کی سٹاک مارکیٹ اچھی رہی،اب ایران کو فائدہ دیا جارہا ہے کہ پابندیاں ہٹا کر،ہم ڈرتے رہے کہ ایران سے تیل لیا تو کوئی ناراض نہ ہوجائے ، کوئی پابندیاں نہ لگ جائیں، اس جنگ میں امریکا کو کچھ نہیں ملا۔ میں سمجھتا ہوں امریکا سابق سپر پاور بن گیا ہے ،اس جنگ سے چین خوش ہے ،ان کو پتا تھا کہ آئندہ پانچ سال جنگ امریکا نے کرنی تھی چین کے خلاف،کیونکہ امریکا کا ہدف چین ہے ،وہ اب جنگ نہیں ہوگی، کیونکہ ایران نے جنگ کوہینڈل کرلیا ہے ، امریکا ابھی تک آبنائے ہرمز کا کوئی راستہ نہیں نکال سکا،ایران کے پاس اور کارڈ بھی ہیں،یہ جنگ عالمی بحران بن گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر