پاکستان نے 30طیارے وار زون میں داخل ہونے سے بچالئے

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا۔ طیارے خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے قریب پہنچ چکے تھے ۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق طیارے خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے قریب پہنچ چکے تھے ، ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی ریجن کی بروقت رہنمائی نے مختلف ایئر لائنز کے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچالیا۔ ایران کے بارڈر کے انتہائی قریب بیشتر طیارے موسم کی خرابی کی زد میں آگئے تھے ۔ اس سلسلے میں تہران ایئرٹریفک کنٹرول سے بارہا رابطوں کے باوجود جواب نہیں ملا۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے آنے اور جانے والی پروازوں کو رہنمائی کرکے بڑے خطرے سے بچایا گیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے جہازوں کی رہنمائی کی اور خراب موسم میں انہیں نکلنے میں مدد فراہم کی۔ پاکستان کا سیکٹر ویسٹ قلات سے پنجگور گوادر کی طرف آتا ہے ۔ اس روٹ پر موسم انتہائی خراب ہوگیا تھا۔ جہازوں کا کنٹرول آؤٹ ہورہا تھا اور وہ جہاز ایرانی ایئراسپیس کی طرف بھٹک رہے تھے جو انتہائی خطرناک تھا۔ وار زون ہونے کی وجہ سے ایرانی اسپیس بند تھی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے نہایت مہارت کے ساتھ ان جہازوں کو وہاں سے بچایا۔ مشرق کی جانب جہاز موسم کی خرابی کے باعث نہیں جاپارہے تھے ، پائلٹ کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر رہے تھے کہ اس خراب موسم میں ہم نہیں جاسکتے ۔تمام جہاز پنجگور کی جانب جا کر موسم کی زد میں آرہے تھے ۔ کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے نہیں دیا اور رہنمائی کرتے ہوئے ان کو روٹس پر واپس لایا گیا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر