بنی براق (نیشنل ٹائمز) ایران کی جانب سے مبینہ کلسٹر بم گرائے جانے کے بعد اسرائیل میں متعدد علاقوں کو محفوظ بنانےکی کوششیں جاری ہیں۔۔۔
یہ بم ہوٹلز، ہسپتالوں اور سکولوں میں دھماکا خیز مواد پھیلاتے ہیں اور فضا میں پھٹ کر کئی چھوٹے بم بچھا دیتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ایک افسر کے مطابق ان کی ٹیم پولیس کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں کی مکمل تلاشی لے رہی ہے تاکہ باقی بموں کو برآمد کرکے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔ حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مشتبہ جگہوں پر محتاط رہیں۔
اسرائیل :ایرانی کلسٹر بم حملوں کے بعد حفاظتی اقدامات شروع



