چین کی پاک افغان ثالثی کوششوں پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے : دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین قابلِ اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں۔چین کی پاک افغان ثالثی کی کوششوں پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی اور مشترکہ مفاد کے تمام امور پر پاکستان اور چین کے درمیان مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش بے بنیاد اور بلاجواز ہے ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی طرح دورانِ گفتگو افغانستان سے متعلق پیش رفت اور علاقائی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی، گزشتہ جمعرات کوپریس بریفنگ کے دوران بھی اس ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان سے متعلق امور زیرِ بحث آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ سفیر یوئے شیاو یونگ کے دورہ پاکستان کے دوران بھی افغانستان سمیت خطے کے امن و استحکام سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔علاوہ ازیں ترجمان نے مزید کہا کہ چین کی پاک افغان ثالثی کی کوششوں پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، پاک چین رابطوں اور مشاورت کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیاں یا حقائق کو گھڑنا بلاجواز ہے ۔ علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایتھوپیا میں آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان کی دعائیں اور نیک تمنائیں متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ ہیں جو اس مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر