تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے کہا ہے کہ جنگ کے پہلے دن امریکی بمباری میں شہید ہونے والے تقریباً دو سو افراد کی یاد میں میناب کے گرلز سکول کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ سکول امریکی جرائم کا زندہ ثبوت ہے اور اسے محفوظ کر کے قوم کی تاریخی یادداشت میں شامل کیا جائے گا۔28 فروری کے حملے میں 168 طالبات، 26 اساتذہ اور 4 والدین شہید ہوئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کا اصل نشانہ پاسدارانِ انقلاب کا اڈا تھا، مگر پرانا ڈیٹا استعمال ہونے کی وجہ سے غلطی ہوئی۔
ایران کا بمباری کا نشانہ بننے والے گرلز سکول کو میوزیم بنانے کا اعلان



