گورنر کی تبدیلی، ایم کیو ایم اسی تنخواہ پر کام کریگی، خورشید شاہ

سکھر (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی پر ایم کیو ایم والے وزارتوں سے استعفے نہیں دیں گے اور اسی تنخواہ پر کام کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل۔حالات سے گزر رہاہے جس میں ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ، ہم سب کو اس وقت ایک قوم بننا پڑے گا تب جاکر ہمیں مشکلات سے نجات ملے گی ہم سب کو مل کر اپنے ملک کے لیے دعائیں کرنی چاہئے تاکہ یہ ملک شاد و آباد رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکہ اور اسرائیل جنگ بڑھنے کا خطرہ ہے ، امریکہ اور ایران اس جنگ کو ختم کریں، یہ جنگ دنیا کے لیے اکنامک ٹارچر ہے جس سے بچنے کے لیے دنیا کے بڑے ممالک آگے بڑھیں اور اس جنگ کو ختم کرائیں، اس حوالے سے ایران کو بھی سوچنا چاہئے کہ اس سے پورا خطہ متاثر ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سکھر کو سندھ کا تاریخی شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کو سہولیات فراہم ہوں سکھرمیں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں بیت کام کیا ہے جس کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگ علاج اور تعلیم کے لیے سکھر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ سکھر میں۔جلد جدید ٹراما سینٹر کا افتتاح ہوگا یہ ٹراما سینٹر 69 ملین روپے کی لاگت سے اروڑ یونیورسٹی کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر