پی آئی اے جائیدادوں کی مالیت 12 ارب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نجکاری کمیشن کے سیکرٹری عثمان باجوہ نے پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عارف حبیب کی سربراہی میں کنسورشیم نئی کمپنی پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ قائم کر چکا ہے جس میں تمام شیئر ہولڈرز شامل ہوں گے اور نجکاری کے عمل میں اب کوئی بڑی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات کے لیے اقدامات منظور کیے گئے اور ملک کے مختلف ہسپتالوں کے ساتھ معاملات کیے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 12 ارب روپے اور بقایا جات 180 ارب روپے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین سینیٹر افنان اﷲ خان کی زیر صدارت ہواجس میں پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی)،پی آئی اے کی نجکاری، جائیدادیں، مالی کارکردگی اور ملازمین کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔پی ایم ڈی سی کے پاس ملک بھر میں کول مائنز، سالٹ اور سوپ اسٹون کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ بلوچستان کے پشین اور ژوب میں معدنیات کی تلاش جاری ہے ۔زمین تین سال کے لیے لیز پر دی جاتی ہے اور بعض نجی کمپنیوں کو دی گئی زمینوں کے کرایے موجودہ مارکیٹ سے کم ہیں۔ کمیٹی نے کرایوں میں اضافہ اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ادارے کی سالانہ آمدن تقریباً ایک ارب روپے اور ٹیکس سے قبل ریونیو ڈھائی ارب روپے ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے قریب ہونے کے باعث اس ایئرپورٹ کو علاقائی ٹریفک کے لیے مثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر