اسلام آباد میں تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ اور عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ پر قومی سیمینار، مؤثر قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) دارالحکومت اسلام آباد میں “تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ اور عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ” کے موضوع پر ایک اہم قومی سیمینار منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام، سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلاء اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کو مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی تقاضا قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے مؤثر قانون سازی اور عملی اقدامات پر زور دیا۔
تقریب سے قیصر احمد راجہ، اعجاز الحق (مسلم لیگ ق)، علی محمد خان (ممبر قومی اسمبلی)، مولانا عبدالرحمن (صدر وفاق المدارس العربیہ پنجاب)، ارسلان کیانی (ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان)، قاضی عادل ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ)، محمد ظفر کھوکھر (چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اسلام آباد بار) اور عبداللہ گل (تحریک جوانان پاکستان) نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس حوالے سے موجود قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر سردار مظہر، بلال ربانی، مہر شہریار، قاضی ادریس، تابش حیدری، قاضی ارباب، سردار ثاقب اور مولانا سید مطیع الرحمن ہمدانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تشویش پائی جاتی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے واضح اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ سیمینار میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ہزاروں شکایات موصول ہو چکی ہیں اور متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، تاہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید جامع حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔
سیمینار کے اختتام پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ توہینِ مذہب کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کی جائے اور مقدس شخصیات کی توہین میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295-سی کے خلاف چلنے والی مہمات کا نوٹس لیا جائے اور اس قانون کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو روکا جائے۔ شرکاء نے اس امر پر بھی زور دیا کہ کسی بے گناہ فرد کو نقصان پہنچائے بغیر شفاف تحقیقات کے ذریعے اصل مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
شرکاء نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر بھی اس مسئلے کو اجاگر کیا جائے اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوامِ متحدہ جیسے عالمی فورمز پر گستاخانہ مواد کے خلاف مؤثر آواز اٹھائی جائے۔
سیمینار کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ناموسِ رسالت ﷺ اور عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے قانونی، سماجی اور تعلیمی سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور معاشرے میں مذہبی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر