غزہ (نیشنل ٹائمز)غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 6 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
ہفتے کو صبح سویرے جنوبی شہر خان یونس میں ایک حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک شہری مارا گیا۔مشرقی غزہ سٹی میں شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوئے ۔ لاشوں کو علاقے کے مرکزی الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملے میں پانچ فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں دو کو گولیاں لگیں۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ کیسان گاؤں کے قریب رشایدہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں آبادکاروں نے فائرنگ کی،تین افراد کو تیز دھار اشیا اور پتھروں سے مارا گیا۔ حملہ آور 100 بھیڑیں بھی لے گئے ۔ حماس نے ایران سے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کو ہدف بنانے سے گریز کرے ۔ حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ ختم کرنے کی کوشش کرے ۔ حماس نے ایران کے شہید ہونے والے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حمایت کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے فلسطینی عوام اور مزاحمت کو سیاسی، سفارتی اور فوجی مدد فراہم کی۔
غزہ :اسرائیلی فضائی حملوں میں6افراد شہید ،کئی زخمی



