دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت اور وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام امن، ہمدردی اور انصاف کا دین ہے، اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے، عالمی برادری نفرت انگیز جرائم کے خلاف قانونی تحفظ مضبوط بنائے، اظہارِ رائے کی آزادی نفرت پھیلانے کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی تنوع کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے، کرائسٹ چرچ سانحہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا واقعہ تھا، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر مسلسل آواز اٹھاتا رہا ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی، معاشروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف تعصب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کو متاثر کرتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کمیشن فار مینارٹیز رائٹس ایکٹ 2025 نافذ کیا جا چکا ہے، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آزاد نیشنل کمیشن قائم کیا جا رہا ہے، عالمی برادری تعصب کے خاتمے اور مکالمے کے فروغ کیلئے مل کر کام کرے، مذہبی عقائد کا احترام اور مساوی قانونی تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج اسلامو فوبیا کے تدارک کا عالمی دن، دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کی مذمت میں عالمی آواز ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی اسلامو فوبیا کے تدارک پر قرارداد دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف امتیازی اور نفرت انگیز سلوک کی عالمی سطح پر حوصلہ شکنی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی عدم برداشت، بنیادی مذہبی آزادی اور باہمی اتحاد و رواداری جیسی اقدار کو کمزور کرنے کا باعث ہے، آج کا دن مسلمانوں کو مذہبی تعصب اور متشدد واقعات کے خلاف تخفظ فراہم کرنے کا عالمی احساس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے عقائد کی بنیاد پر انسانی حقوق میں تفریق نہیں کرتے بلکہ باہمی احترام و ایثار پر قائم ہوتے ہیں، پاکستان اسلامو فوبیا پر مبنی تمام طرزعمل اس کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے، اسلامی تعلیمات کے عین مطابق اور بین الاقوامی قوانین کی نظر میں تمام انسان مساوی حقوق رکھتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دین اسلام تمام نوع انسانی کیلئے امن و آشتی کا پیغام ہے، اسلام کو انتہا پسند خیالات سے منسوب کرنا صریحاً لاعلمی ہے، پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی پاکستان اقوام عالم کے مابین مذہبی رواداری اور مسلمانوں کے احساس تحفظ کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
ایرانی حملوں کی 52 ویں لہر، آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کیلئے کھلی ہے: عراقچی
کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے کامیاب حملے، قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل تباہ
ٹرمپ نے ایران کے خارگ جزیرے پر مزید بم برسانے کا عندیہ دے دیا
سوئٹزرلینڈ کا امریکی فوجی پروازوں کو فضائی حدود کی اجازت دینے سے انکار
دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر، وزیراعظم
بھارت افغان سرزمین کے ذریعے دہشت گردی بند کرے: دفتر خارجہ
پٹرولیم کفایت شعاری سے حاصل رقم عوامی فلاح کیلئے استعمال ہوگی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر