ایران کے ساتھ جنگ میں 13 امریکی فوجی ہلاک، 200 زخمی ہو گئے

واشنگٹن (شِنہوا) وال سٹریٹ جنرل نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوہفتوں کے دوران اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 10 دیگر امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں اور تقریباً 200 کو چوٹیں آئیں۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے 170 فوجی واپس اپنی ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔پینٹا گون نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں 6 فوجی کویت میں حملے کے دوران ہلاک ہوئے۔ایک اور فوجی، جو سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر حملے میں زخمی ہوا تھا، سات دن زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ مغربی عراق میں امریکہ کا کے سی-135 ری فیولنگ جہاز گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 6 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔کمانڈ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ جہاز آپریشن ایپک فیوری کے دوران دوستانہ فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر