واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے ہیں، ہم نہیں رکیں گے ، آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا اور کہا کہ مشترکہ امریکی-اسرائیلی حملوں نے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، اب تک ایران کے 15 ہزار سے زیادہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پر روزانہ اوسطاً ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے جا رہے ہیں، یہ حملے امریکی فضائیہ اور اسرائیلی فضائیہ نے مشترکہ طور پر انجام دئیے ۔
ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے :امریکی وزیر دفاع



