سہولت بازار عوام کیلئے فعال اور شفاف ،کڑی نگرانی کی جارہی:مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سہولت بازار عوام کیلئے فعال اور شفاف، کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عوام کو سہولت بازاروں سے ریکارڈ خریداری کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتظامیہ، پیرا فورس اور ستھرا پنجاب ٹیم کو عمدہ انتظامات پر شاباش دی، انہوں نے لاہور میں عوام کی سہولت کیلئے مزید سہولت بازار لگانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے سہولت آن دی گو میں خواتین کی 52اعشاریہ4 فیصد شمولیت کو احسن قرار دیا اور پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے چیئرمین افضل کھوکھر کو شاندار اقدام پر مبارکباد پیش کی ۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ ریلیف صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ اسے نظر آنا، ناپا جانا اور عوام کیلئے قابل رسائی ہونا چاہیے ، سہولت بازار چھوٹے تاجروں کے لیے منظم کاروباری ماحول فراہم کر رہے ہیں اور عوامی اطمینان کی 80 فیصد سے زیادہ سطح حقیقی عوامی قدر کی عکاس ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ صارفین نے بازاروں کی رسائی اور وہاں محسوس ہونے والی حفاظت کو سراہا جبکہ دکاندار بھی سٹالز کے کم کرائے اور بنیادی ڈھانچے کی سہولت سے مطمئن نظر آئے ۔اعداد و شمار کے مطابق سہولت بازاروں میں 82 فیصد قیمتیں سستی ہیں اور 88 فیصد صارفین مصنوعات کے معیار اور تازگی سے مطمئن ہیں، روایتی سہولت بازاروں میں 91 فیصد دکاندار سستے کرائے سے خوش ہیں جبکہ سہولت آن دی گو کے ڈیلرز میں 85 فیصد سے زائد افراد کرا ئے اور بنیادی ڈھانچے کی سہولت سے مطمئن ہیں۔سہولت بازاروں میں خریداری کرنے والوں میں 72اعشاریہ 6 فیصد مرد اور 26اعشاریہ 2 فیصد خواتین شامل ہیں، لاہور میں 10 مستقل سہولت بازار اور 15 سہولت آن دی گو یونٹس فعال ہیں، پورے پنجاب میں 49 مستقل سہولت بازار، 15 سہولت آن دی گو یونٹس اور 11 عارضی رمضان بازار قائم ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر