ایران کسی صورت سعودی عرب کو ٹارگٹ نہ کرے ،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے ایران کسی صورت مسلمان ممالک خاص طور پر سعودی عرب کو ٹارگٹ نہ کرے ، ہماری قیادت پوری طرح سے مسلم ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو ہوئی اور اسی سلسلے میں سعودی عرب گئے ، سعودی عرب کے ساتھ ہم دفاعی معاہدے میں ہیں اور ہم اس کے پابند ہیں، امید ہے سعودی عرب اور ایرانی صدر سے بات کے بعد معاملات بہتر ہوں گے ،مزید کہا کہ سعودی عرب کی اچھی پالیسی ہے کہ خود ردعمل کا اظہار نہیں کررہے ، سعودی عرب خود ری ایکٹ نہیں کررہا تو دوسرے سے ایسی خواہش کا اظہار کیوں کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر قبضہ کرنا نہ ان کا نقصان چاہتے ہیں ہم تو اپنا نقصان ہونے سے روکنا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ کے معاملے پر رانا ثنا نے کہا طے ہوا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کا گورنر ن لیگ سے ہوگا، ایم کیو ایم سے کبھی یہ وعدہ نہیں تھا کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا، کامران ٹیسوری نگراں حکومت سے چلے آرہے تھے تو فوری تبدیل کرنا ضروری نہیں سمجھا گیا، اب ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ گورنر کو تبدیل کرنا پڑا، کامران ٹیسوری کا تقررنگراں سیٹ اپ میں ہوا تھا ، انوار الحق کاکڑ بتا سکتے ہیں کہ ان کا تقرر کس کی سفارش پر ہوا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر